کھانے سے دم گھٹنے کے خطرات کو کم کریں
عام طور پر، پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو کچھ کھانے کی چیزیں فراہم نہیں کی جانی چاہئیں، جن میں کونجیک (سخت) جیلی، لیس دار رائس بالز، فش بالز، چیونگم، مارشمیلوز، ٹھوس یا چپکنے والی کینڈی، آئس کیوبز، سالم گریاں، اور مونگ پھلی کا مکھن اور نٹ اسپریڈز شامل ہیں جو براہ راست پھیلائے بغیر کھائے جاتے ہوں۔
چھوٹے بچوں کی کھاۓ جانے والی چند غذاؤں کے دم گھٹنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں:
-
سخت سبزیوں (گاجر، کھیرے، وغیرہ) کو پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں؛
-
بڑے یا سخت پھل (خربوزے، سیب، وغیرہ) کے قتلے کاٹ لیں؛
-
پھلوں اور سبزیوں کو پکا کر یا میش کرکے نرم کریں؛
-
پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے چھیل لیں؛
-
چھوٹے پھلوں (انگور، چیریز، بیر، چیری ٹماٹر وغیرہ) کو چوتھائی ٹکڑوں میں کاٹ لیں؛
-
پھل تیار کرتے وقت بیجوں یا گٹھلیوں کے ٹکڑوں کی جانچ کر لیں؛
-
ساسیجز کے چھلکے ہٹا دیں اور انہیں باریک کاٹ لیں؛ اور
-
بریڈز کو پتلی پٹیوں میں کاٹ لیں۔
محفوظ کھانے کی عادات
-
اس بات کو یقینی بنائیں کہ شیر خوار اور چھوٹے بچے ہوشیار رہیں اور کھانے کے دوران اونچی کرسی یا نچلی کرسی پر سیدھے بیٹھے ہوں جو ان کے قد کے لیے موزوں ہو۔ بات چیت یا ادھر ادھر بھاگنے سے گریز کریں۔
-
شیرخوار اور چھوٹے بچوں کو ہمیشہ کھانا کھاتے ہوئے دیکھنا چاہیے تاکہ ان میں دم گھٹنے کی پہلی علامات کو دیکھیں اور اسے مزید خراب ہونے سے روکا سکیں۔
-
شیرخوار اور چھوٹے بچوں کو اپنا کھانا اچھی طرح چبانے میں مدد کریں۔ انہیں کھانا چبانے اور نگلنے کا صحیح طریقہ سکھائیں، اور یقینی بنائیں کہ وہ آہستگی سے کھائیں۔
نگلنے میں دشواری محسوس کرنے والے لوگ
بنگہداشت کنندگان کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اگر بچے کا دم گھٹ رہا ہو تو کیا کرنا چاہیے۔ ہیلتھ بیورو کے پرائمری ہیلتھ کیئر آفس نے بچوں میں دم گھٹنے کے بنیادی علاج سے متعلق ایک ہدایت نامہ شائع کیا ہے (صرف چینی زبان میں دستیاب ہے)۔ بعض طبی حالات کی وجہ سے نگلنے میں دشواری کے شکار بچوں کے لیے، دم گھٹنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے خصوصی غذائی انتظامات کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔ براہ مہربانی کسی اسپیچ تھراپسٹ یا دیگر ہم پلہ ماہرین سے طبی مشورہ لیں۔