اہم پیغام: ایک بار غذا سے پیدا شدہ پیتھوجینز سے متاثر ہو جانے کے بعد، زیادہ خطرے کے شکار افراد، جیسے بوڑھے افراد، میں شدید علامات اور یہاں تک کہ ان کے جان لیوا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے زیادہ خطرے والی غذائیں کھانے سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ عمر رسیدہ افراد کو ایسے کھانے سے بھی محتاط رہنا چاہیے جس سے دم گھٹنے کا خطرہ ہو۔

جب ہم بوڑھے ہو جاتے ہیں تو ہمارا مدافعتی نظام اور قدرتی دفاع آہستہ آہستہ کمزور ہو جاتے ہیں۔ بعض افراد کا مدافعتی نظام مزید کمزور ہو سکتا ہے اگر وہ بیماری یا اس کے علاج کے نتیجے میں چند دائمی بیماریوں، جیسے ذیابیطس میں مبتلا ہوں۔ کھانے سے پیدا ہونے والے پیتھوجین سے متاثر ہونے کے بعد، عمر رسیدہ افراد میں شدید علامات پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو جان لیوا ہو سکتی ہیں۔ عمر رسیدہ افراد کو زیادہ خطرے والی غذائیں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

کچی یا کم پکی ہوئی غذائیں

کچی یا کم پکی ہوئی غذائیں زیادہ خطرے والی غذائیں ہیں، کیونکہ وہاں موجود خوردبینی اجسام کو ختم کرنے کے لیے کوئی یا مناسب طریقہ موجود نہیں ہے جو انسانی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ عمر رسیدہ افراد کو انھیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کچی یا کم پکی ہوئی غذاؤں کے بارے میں پڑھنے کے لیے یہاں (صرف انگریزی اور چینی میں دستیاب) کلک کریں۔

دم گھٹنے کا خطرہ

کم طاقت سے چبانے یا نگلنے کی صلاحیت کے حامل عمر رسیدہ افراد کو بعض غذائیں کھانے کی وجہ سے دم گھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے، جس کا نتیجہ سانس کی بندش ہوتی ہے:

کھانے سے متعلق دم گھٹنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے، عمر رسیدہ افراد کے لیے کھانا تیار کرتے ہوئے، نگہداشت کنندگانکو مشورہ دیا جاتا ہے کہ:

نگلنے میں دشواری محسوس کرنے والے لوگ

بعض لوگ چند طبی کیفیات، جیسے فالج کی وجہ سے نگلنے میں مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ دم گھٹنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے خوراک کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ براہ مہربانی کسی اسپیچ تھراپسٹ یا دیگر ہم پلہ ماہرین سے طبی مشورہ طلب کریں۔

متعلقہ معلومات